راولپنڈی(نیوزڈیسک)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز 2 آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک، 3 کو زخمی کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 مارچ کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن میں 4 دہشت گردوں ہلاک کیا گیا جبکہ سینی ٹائزیشن آپریشن کے دوران مزید 4 دہشت گردوں کو مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کی افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد حضرت عمر اور رحمان نیاز ہلاک اور 3 دہشت گرد زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، 10 دہشتگرد ہلاک کر دیے








