اسلام آباد(وقائع نگار) سینئر صحافی اعزاز سید نے انکشاف کیا ہے کہ سابق صدرعارف علوی کے قریبی ساتھی عادل راجہ کو خبریں دیتے تھے جنہیں ایجنسیوں نے گرفتار کر لیا ہے۔ اپنے ایک وی لاگ میں اعزاز سید نے بتایا کہ یوٹیوبر عادل راجا اور حیدر مہدی جوکہ آرمی چیف اور فوج پر تنقید کرتے ہیں اور عمران خان عادل راجا کو بہت سنتے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب 9مئی کو عمران خان کو گرفتار کیا گیا تھا تو وہ گاڑی کے اندر بھی پولیس والوں کو کہہ رہے تھے کہ یوٹیوب پر مجھے دکھائیں کہ عادل راجا کیا کہہ رہا ہے ،اعزاز سید کے بقول عمران خان کا عادل راجا سے کوئی تعلق بھی تھا۔اعزاز سید نے کہا کہ عادل راجا پی ٹی آئی کے بہت سے لوگوں سے رابطے میں رہے ہیں ان میں سے ایک شخص کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ صدر علوی کےساتھ تھے اور وہ کراچی سے عادل راجا اور حیدر مہدی کو انفارمیشن پہنچاتے تھے ، انہیں انٹیلی جنس ایجنسی نے گرفتار کر لیا ہے ۔اعزاز سید نے کہا کہ عمران خان کو ان کے وکلاء کی طرف سے مختلف ایجنسیز کی جانب سے میسج دیا گیا تھا کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ ان کے ساتھ بات چیت کو آگے بڑھایا جائے تو انہیں فوری کو عادل راجا اور حیدر مہدی سے لاتعلقی اختیار کرنا ہوگی اورعمران خان کی منظوری سے پی ٹی آئی نے عادل راجا اور حیدر مہدی سے مکمل لا تعلقی کا اعلان کردیا ہے ۔
عارف علوی کے قریبی ساتھی عادل راجہ کو خبریں پہنچانے کے الزام میں گرفتار








