اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جان کی حفاظت کے لیے خصوصی دعا کی اپیل کی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کی جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر پیغام جاری کیا گیا ہے۔
Dear all, please make a special prayer for Chairman Imran Khan's safety! He has challenged very powerful mafia and is aware of the risks, we can make a difference with our prayers. Our collective effort will help, InshaAllah! #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— PTI (@PTIofficial) May 17, 2022
ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’تمام احباب چیئرمین عمران خان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کریں، عمران خان نے بہت طاقتور مافیا کو چیلنج کیا ہوا ہے اور وہ اِن خطرات سے آگاہ ہیں۔‘
ٹوئٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’ہم اپنی دعاؤں سے حالات بدل سکتے ہیں اور ہماری یہ اجتماعی کوشش رنگ لائے گی، انشاء اللّٰہ!‘
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم کو چیئرمین عمران خان کا سیکیورٹی انچارج تعینات کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم سابق ایس ایس جی کمانڈو ہیں۔









