اسلام آباد (وقائع نگار ) مسلم لیگ ضیاء اور رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق کےبارے میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے صدارتی الیکشن میں مخلوط حکومت کے مشترکہ امیدوار آصف زرداری کو صدارتی ووٹ دیا، پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے ان سے ووٹ مانگا تھا، پارلیمنٹ ہائوس قومی اسمبلی ہال میں ووٹنگ کے عمل کے دوران پیپلزپارٹی کے سینئر وسابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور دیگر رہنمائوں نے اعجاز الحق سے ملاقات کر کے درخواست کی تھی کہ وہ صدارتی ووٹ آصف زرداری کو دیں جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک کی ہدایت پر نیشنل پارٹی کے سینیٹرز نے بھی آصف زرداری کو ووٹ دیا جس کے بعد آصف زرداری کے ووٹ توقع سے بڑھ کر 411تک پہنچ گئے حالانکہ 401ووٹ ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا ۔