اسلام آباد(ممتازنیوز )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کی اہلیہ اور اے این پی کے صوبائی صدر ایمن ولی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ دکھ اور غم کے مشکل گھڑی میں اسفند یار ولی، ایمن ولی خان اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار








