کراچی (ویب ڈیسک )پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کو لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے جاری ریسکیو آپریشن میں کامیابی حاصل ہوگئی ،پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 10 لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی کھلے سمندر سے نکال لیے،لاپتہ ماہی گیروں کی کشتی 5 مارچ کو کھلے سمندر میں ہجامڑو کریک کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تھی، پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے ہوائی جہاز، ہیلی کاپٹرز، بحری جہازوں اور اسپیڈ بوٹس کے ذریعے 5 مارچ سے ریسکیو آپریشن جاری ہے،پی ایم ایس ایس رحمت نے اب تک دس لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی ڈھونڈ نکالے،ملنے والے دس ماہی گیروں کے جسد خاکی سول حکام کے حوالے کردیے گئے،پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا مشترکہ سرچ آپریشن بقیہ چار ماہی گیروں کے ملنے تک جاری رہے گا
پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کو لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے جاری ریسکیو آپریشن میں کامیابی








