رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا جلاس مولان عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت پشاور میں جاری ہے جبکہ زونل کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہو رہاہے ، چاند نظر آنے کا وقت 7 بج کر 34 منٹ ہو گا، محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی اوقاف بلڈنگ پہنچ گئے ہیں ، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے تک پہنچ گئی، مطلع صاف ہونے کی صورت میں چاند کو انسانی آنکھ سے دیکھا جاسکے گا۔









