اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہترین ٹیم منتخب کی گئی ہے، ان شاء اللہ پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں کابینہ ارکان کو معاشی چیلنجز سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میںملکی حالات سدھارنے کے لئے مل کر چلنے پر اتحادی جماعتوں کی تعریف کی جبکہ وزرا کو فرداً فرداً ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ کے ارکان کو وزیراعظم نے مبارکباد دی اور خطاب میں کہا کہ مشکل حالات میں مقابلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بہترین ٹیم منتخب کی گئی ہے، ان شاء اللہ پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے، ٹیم میں تجربہ اور بھرپور انرجی کا امتزاج ہے۔
وزیراعظم نے کرپٹ عناصر کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس چوری اوراس گھنائونے کام میں مدد کرنے والے افسران نہیں بچیں گے۔
اجلاس میں گفتگو کے دوران وزیر اعظم شہبازشریف نے کرپٹ عناصر کو سخت پیغام دیتے ہوئےکہا کہ مہنگائی پر قابو پانا اور رمضان المبارک میں گراں فروشی کو روکنا اپنی اولین ترجیح قرار دیا ۔
وزیر اعظم نے اجلاس میں وزرا کو کفایت شعاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس چوری اوراس گھنائونے کام میں مدد کرنے والے افسران نہیں بچیں گے،سرکاری اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے،ٹیکس میں اضافہ نہیں بلکہ ٹیکس بیس میں اضافہ کریں گے۔
بہترین ٹیم منتخب کی، پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے: وزیراعظم








