اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا تعارفی اجلاس ختم ہو گیا، وفاقی وزرا ایوان وزیراعظم سے روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس کی کاروائی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔وزیر اعظم نے کہا کہ عوام مہنگائی میں پِس رہے ہیں اوراشرافیہ کو سبسڈیز دی جارہی ہیں۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم نے کابینہ ارکان سے گفتگو میں کہا کہ ہماری اولین ترجیح مہنگائی پر قابو پانا ہے، رمضان المبارک میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عوام مہنگائی میں پِس رہی ہے اور اشرفیہ کو سبسڈیز دی جارہی ہیں ٹیکس چوروں اور ٹیکس چوری میں ملی بھگت کرنے والے افسران دونوں کو نہیں چھوڑا جائے گا سرکاری اداروں میں کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔
ٹیکس کے حوالے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکس میں اضافہ نہیں بلکہ ٹیکس بیس میں اضافہ کریں گے، کیونکہ معیشت کی بحالی ہمارا اولین ایجنڈا ہے۔
نو منتخب وفاقی کابینہ کے تعارفی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی








