بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یہ بات غلط ہے کہ محسن نقوی کو انتقام لینے کے لیے لایاگیا،عطاتارڑ

 

 

اسلام آباد:وفاقی وزیرعطاتارڑنے کہاہے کہ محسن نقوی کوبطورنگران وزیراعلیٰ اچھی کارکردگی پرکابینہ میں لایاگیا،وہ ایک متوازن وزیرداخلہ ہوں گے،یہ بات غلط ہے کہ محسن نقوی کو انتقام لینے کے لیے لایاگیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطاتارڑنے کہاکہ پی ٹی آئی کو کھل کرکہناچاہئے کہ انہیں محسن نقوی سے کیا گلہ ہے،محسن نقوی نے الیکشن کے دن سب  کو فری ہینڈ دیا ان کی اچھی کارکردگی کی بناپرانہیں کابینہ میں لایاگیاہے۔عطاتارڑ نے کہاکہ کابینہ بڑے توازن کے ساتھ بنائی گئی ہے،تجربہ کاراور نوجوان لوگوں کا امتزاج رکھاگیاہے،محسن نقوی کے دورمیں تحریک انصاف نے نومئی کے حملے کئے ان حملوں کے بعدکسی کوتوایکشن لیناتھا۔انہوں نے کہاکہ ممکنہ وزیرخزانہ محمداورنگزیب ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور قابل انسان ہیں،وہ پرائیویٹ سیکٹرمیں کروڑوں روپے کی تنخواہ اورمراعات کو چھوڑ کرآرہےہیںیہ قربانی اور ایثارکاجذبہ ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ سمجھاگیاکہ شایداسحاق ڈار بطوروزیرخارجہ بہترکارکردگی دکھاسکیں گے، شہبازشریف کو نوازشریف کی مکمل سپورٹ حاصل ہے،یہ کابینہ ملک کے مسائل حل کرے گی