اسلام آباد (ویب ڈیسک)سینٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی کی سبکدوشی کے ساتھ ہی ملکی تاریخ میں پہلی بار چیئرمین سینٹ کا عہدہ خالی ہو گیا
قبل ازیں جنرل ضیا ء اور جنرل مشرف کے مارشل لائی ادوار میں سینٹ اور قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے سے یہ عہدے ختم ہوئے تھے ، صادق سنجرانی نے 7مارچ کو منتخب ایم پی اے کی حیثیت سے بلوچستان اسمبلی میں حلف اٹھایا تھا جس کے بعد وہ چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے اور ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی قائم مقام چیئرمین بن گئے ۔
پیر 11 مارچ کو مرزا آفریدی سمیت 52 سینیٹرز ریٹائر ہو گئے ،جس کے باعث مرزا آفریدی قائم مقام چیئرمین بھی نہیں رہے ،اس وقت سینٹ کا کوئی سربراہ نہیں .
چار روز قبل اسحٰق ڈار کی سربراہی میں پارلیمانی لیڈروں نے اس مسئلے پر غور کیا تھا کہ آئین چیئرمین سینٹ کا عہدہ خالی نہ رکھنے کا تقاضا کرتا ہے تو اس مسئلے کو کیسے حل کیا جائے تجویز تھی کہ صاد ق سنجرانی یا مرزا آفریدی کو بطور چیئرمین سینٹ تو سیع دی جائے ۔









