اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسز پر فیصلہ کل سنائے گا،پی ٹی آئی اور منحرف ارکان کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے آج فیصلہ محفوظ کیا تھا،
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان پنجاب اسمبلی کے 25منحرف ارکان کے خلاف فیصلہ کل سنائے گا،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی اور منحرف ارکان کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد آج فیصلہ محفوظ کیاتھا،
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجا تھا









