اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزراءرانا تنویر حسین اور عطاءاللہ تارڑ نے آبپارہ مارکیٹ، جی سکس میں قائم یوٹیلٹی سٹور کا اچانک دورہ کیا، وفاقی وزرا نے حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں عوام کو دی جانے والی سبسڈی کے تحت فراہم کردہ اشیاءکی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا ،انہوں نے یوٹیلٹی سٹورز پر موجود شہریوں سے مختلف سوالات بھی کئے، رانا تنویر حسین نے کہاکہ رمضان ریلیف پیکیج 2024 کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر صارفین کو خصوصی رعایت دی جا رہی ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، انہوں نے کہاکہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مارکیٹ سے کم ہیں، حکومت ان قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے، رانا تنویر حسین نے کہاکہ حکومت غریب عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف کی فراہمی کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے، عطا اللہ تارڑنے کہاکہ حکومت نے رمضان پیکیج کا اعلان کیا جس کے تحت غریب عوام کو مختلف اشیائے خوردونوش پر سبسڈی دی جا رہی ہے، انہوں نے کہاکہ آٹا، گھی، چینی سمیت دیگر اشیاءپر حکومت کی جانب سے خصوصی رعایت دی گئی ہے، انہوںنے کہاکہ وفاقی وزرا نے یوٹیلٹی سٹورز پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستفید ہونے والے افراد کو حکومت کی جانب سے فراہم کردہ خصوصی سبسڈی کے تحت اشیاءکی فراہمی کا بھی جائزہ لیا انہوں نے صارفین نے وفاقی وزراءسے کاؤنٹرز میں اضافہ کرنے کی درخواست کی، وفاقی وزراءنے یوٹیلٹی سٹورز پر کاؤنٹرز کی تعداد بڑھانے اور عوام کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔
وفاقی وزراء کا یوٹیلٹی سٹور کا اچانک دورہ ، اشیاءکی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا








