کراچی: صدر آصف علی زرداری کو ترکیہ کے ہم منصب رجب طیب اردگان نے ٹیلی فون کیا، ترک صدر رجب طیب اردگان نے صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر صدر آصف علی زرداری کو مبارکباددی، دونوں صدور کا دوطرفہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیاانہوں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ، صدر آصف علی زرداری نے ترک صدر کے ٹیلیفون، نیک تمناؤں پر اُن کا شکریہ ادا کیا ،صدر آصف علی زرداری نے ترکیہ کے عوام کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی ، صدر مملکت نے جلد ہی صدر رجب طیب اردگان کو پاکستان مدعو کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
صدر زرداری کو ترکیہ کے ہم منصب کاٹیلی فون ، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی








