بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کی ڈگری جعلی نکلی

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹرجنرل شعیب محمدکھوسو کی ماسٹرز آف بزنس ایڈمنسٹریشن (ایم بی اے) کی ڈگری جعلی نکلی۔

یونیورسٹی آف سندھ جامشورو کے مطابق شعیب محمدکھوسو نے تقرری کیلئے ڈگری جمع کرائی تھی، تصدیق پرجعلی ثابت ہوئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو نے جو ڈگری جمع کرائی وہ گیتاشنکرکی تھی۔
اس حوالے سے ڈی جی اسپورٹس بورڈ شعیب محمد کھوسو کا کہنا ہے کہ میری ڈگری ٹھیک ہے جس کی وزارت بین الصوبائی رابطہ نے تصدیق کرائی تھی۔
درخواست گزار ملک امجد فاروق کے وکیل نوید ملک نے ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جعلی ڈگری کی دستاویزات اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیں۔
عدالت کے طلب کرنے پرڈی جی اسپورٹس بورڈ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی کرائی گئی تصدیق پیش نہ کرسکے۔
خیال رہے کہ ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈشعیب کھوسو کی تقرری امجد فاروق نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھی ہے۔