بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی  مریم نواز کا پلان ہے،عاطف خان

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عاطف خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی کو مریم نواز کا پلان قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران عاطف خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی حکومت پنجاب اور مریم نواز کا پلان لگتا ہے،اڈیالہ جیل میں سخت سکیورٹی ہے معلوم نہیں انہیں کس چیز سے خطرہ ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی حل چاہیے تو زیادہ سے زیادہ سیاسی لوگوں کو بانی سے ملنے دیا جائے۔
عاطف خان نے مزید کہا کہ دھاندلی کا سارافائدہ موجودہ حکومت کو ہواہے، 180 سیٹیں جیتے والاجیل میں ہے،فارم 47 پر جیتے جیتنے والاوزیراعظم بن گیا ، انہوں نے کہاکہ پہلے صرف ہم پر واضح تھا، اب دنیا پر واضح ہوگیا کہ محسن نقوی انہی کے آدمی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے لیے آسانی اس لیے نہیں کیونکہ ہمارے بانی چیئرمین جیل میں ہیں، نہ تو ہمیں ریلیف دینگے اور نہ ہی ان سے ریلیف چاہئے