بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اڈیالہ جیل سے ملاقاتیوں کے ذریعے سنگین نوعیت کی اشتعال انگیز پیغام رسانی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے خدشات کے پیش نظر تمام قیدیوں سے جن میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان بھی شامل ہیں پابندی عائد کر دی گئی۔

بادی النظر میں یہ فیصلہ گزشتہ دنوں بعض افغان مشکوک افراد کی گرفتاری عمل میں لانے کے بعد کیا گیا تاہم اسلام آباد میں موجود ایک باخبر ذریعے کے مطابق درحقیقت اس فیصلے کے عوامل میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کی اپنے ملاقاتیوں کے ساتھ پیغام رسانی کے بارے میں شواہد موجود ہیں۔

وہ پیغام جو حکومتی امور اور قومی سطح کے فیصلوں میں کی جانے والی پیش رفت کمزور کرنے، قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، رکاوٹیں ڈالنے اور کارروائی کی راہ میں مزاحمت ہونے کیلئے کی جارہی تھی۔

پھر پی ٹی آئی نے تنظیمی سطح کے وہ اہم فیصلے جسے کرنے کا مجاز صرف پارٹی چیئرمین ہی ہوتا ہے وہ بھی اڈیالہ جیل سے ہی ہوتے تھے۔

سب سے بڑھ کر یہ کہ نہ صرف صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کی تقرری کا فیصلہ بھی اڈیالہ جیل سے ہوا، بلکہ کابینہ کی تشکیل کیلئے بھی وزیراعلیٰ علی امین گنڈہ پور تمام فائلیں اور دستاویز لیکر اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔