بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزارت اطلاعات کے دروازے صحافیوں کے لئے کھلے ہیں، عطاءاللہ تارڑ

اسلام آباد(ممتازنیوز )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہاکہ بطور وزیر اطلاعات پوری کوشش ہوگی کہ میڈیا ورکرز اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھاؤں،وزارت اطلاعات کے دروازے صحافیوں کے لئے کھلے ہیں،میری کوشش ہوگی کہ حکومت اور میڈیا کے درمیان پل کا کردار ادا کروں،وزیراعظم شہباز شریف نے منصب سنبھالتے ہی معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی پر کام شروع کیا،بدھ کواسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کاکہناتھاکہ گزشتہ روز بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت کو صلاحیت رکھنے کے حوالے سے وزیراعظم کا ذکر ہوا، بلومبرگ نے محمد اورنگزیب کے وزیر خزانہ انتخاب کو بہترین انتخاب قرار دیا،بلوم برگ نے وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کا ذکر کیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی سطح پر تجربہ کار معیشت دان ہیں، کچھ سیاستدان اپنی سیاست کی خاطر ریاست کا نقصان کر رہے ہیں، وفاقی وزیرنے کہاکہ کسی کو معیشت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، تحریک انصاف نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کے لئے مکروہ مہم کا آغاز کیا ہے، پی ٹی آئی یورپی یونین کو پاکستان کا جی ایس پی پلس کا درجہ واپس لینے کے لئے مہم جوئی کر رہی ہے، آن لائن پٹیشن کے ذریعے وہ یورپی یونین سے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس واپس لیا جائے کہ عمران خان کو قید میں سہولیات نہیں دی جا رہیں، پی ٹی آئی کے سازشی عناصر ملکی معیشت پر حملہ آور ہونے کی کوشش کر رہے ہیں،ماضی میں بھی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر گھناؤنی حرکت کی، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ترجمانوں کو جیل سے پاکستان کو نقصانات پہنچانے کی ہدایات مل رہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ یہ ملک خدانخواستہ ڈیفالٹ کر جائے، یہ اللہ کا کرم ہے کہ شہباز شریف صاحب نے ذاتی دلچسپی لے کر آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب دوبارہ یہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا چاہتے ہیں، یہ کس حیثیت میں خط لکھ رہے ہیں؟ریاست پاکستان اور قومی مفاد کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، معیشت کو ٹھیک کرنے کی حکمت عملی اور اقدامات لئے جا رہے ہیں، معیشت کی بہتری کے لئے وزیراعظم دن رات کوشاں ہیں، وزیراعظم روزانہ تین سے چار میٹنگز معیشت پر کرتے ہیں، عطا تارڑ نے کہاکہ وزیراعظم مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے کام کر رہے ہیں، دوسری طرف ایک سیاسی جماعت ہے جسے اپنے آپ سے آگے کچھ نظر نہیں آتا، اسے پاکستان کی سالمیت کی کوئی پرواہ نہیں، پاکستان کا جی ایس پی پلس اسٹیٹس ہے تو زرمبارلہ آئے گا، ہماری ایکسپورٹس میں اضافہ ہوگا، روپیہ مستحکم ہوگا، مہنگائی کم ہوگی، روزگار کے مواقع ملیں گے، یہ لوگ یورپی یونین سے رابطہ کر کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس واپس لینے کا کہہ رہے ہیں جو پاکستان کے غریب عوام کو مشکلات کا شکار کرنے کی مذموم کوشش ہے، عمران خان جیل میں ایک شاہانہ زندگی گذار رہے ہیں، عمران خان کو صرف ایک کمرہ نہیں بلکہ پوری گیلری واک کے لئے دی گئی ہے، جیل مینوئل 1978ءکے مطابق ہر قیدی کو ہفتے میں ایک ملاقات کی اجازت ہوتی ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو ہفتہ میں چار ملاقاتوں کی اجازت دی جا رہی تھی، ایک ملاقات وکیلوں، ایک ملاقات دوستوں، ایک ملاقات سیاسی رفقاءاور ایک ملاقات فیملی ممبران سے ہو رہی تھی، عمران خان جب سے قید میں ہیں کئی سو ملاقاتیں کر چکے ہیں، عمران خان کو جیل میں ایکسرسائز کا ایکوئپمنٹ دیا گیا۔