اسلام آباد(ممتازنیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی اہلیہ کے انتقال پر ان کے بیٹے ایمل ولی خان سے تعزیت کی اورمرحومہ کےلیے فاتحہ اوربلند درجات کی دعاکی ،وزیراعظم نے مرحومہ کے خاندان سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے صبرجمیل کی دعاکی ۔اس موقع پر وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر اسٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجنز امیر مقام اور سابق رکن قومی اسمبلی اور اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور ، سابق رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا اختیار ولی بھی موقع پر موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت








