پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا کو افطار پارٹی سے تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اکثر اوقات ہی معروف شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، یہ منفی عمل اب صارفین کے لیے ایک عام سی روایت بن گئی ہے۔
حال ہی میں ٹک ٹاکر جنت مرزا پر صارفین کو سیخ پا دیکھا گیا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ جنت مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر چند خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ سیاہ رنگ کے لباس میں خوب تیاری کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔
جنت مرزا کی ان تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنے ناخنوں پر نیل پینٹ بھی لگا رکھا ہے۔
انٹرنیٹ صارفین کا تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نیل پینٹ لگانے سے نماز نہیں ہوتی اور رمضان میں نیل پینٹ کے ساتھ جنت مرزا نے کیسے نماز اور روزہ رکھ لیا۔
جنت مرزا نے ان تصویروں میں سے ایک میں دوپٹہ بھی پہنا ہوا ہے۔
ایک صارف نے تو جنت مرزا سے پوچھ ڈالا کہ ’کیا افطار کی تصویروں کے لیے اتنا تیار ہونا پڑتا ہے؟‘

جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ’ہاں، افطار دعوت کے لیے۔‘









