بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سمندر میں لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لئے پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا آپریشن جاری

راولپنڈی (ممتازنیوز )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق سمندر میں لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لئے پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا آپریشن جاری ہے ،اب تک 12 ماہی گیروں کے جسد خاکی سمندر سے تلاش کر لئے گئے ہیں دو لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کا عمل تا حال جاری ہے۔
ماہی گیروں کی کشتی الاسد علی (23377-B) کے ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ 05 مارچ کوحجامڑو کریک کے قریب خراب موسم کے ساتھ ممکنہ تکنیکی وجوہ کی وجہ سے پیش آیا تھا۔