بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنے کیلئےکمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنے کے لیےکمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ہوں گے اور کمیٹی 7 ممبران پر مشتمل ہوگی جس میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری فنانس ڈویژن، سیکرٹری آئی اینڈ پی، ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم اور ڈاکٹر محمد نوید افتخار شامل ہیں جب کہ کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کی تشکیل نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

کمیٹی کا مقصد ادارہ جاتی اصلاحات اور وفاقی حکومت کا سائز کم کرنا ہوگا، کمیٹی اخراجات میں کمی لانے کے لیے ٹی آر اوز طے کرے گی اور اخراجات میں کمی لانے کے لیے عملی منصوبہ پیش کرے گی جب کہ کمیٹی فنانس ڈویژن کی قومی کفایت شعاری رپورٹ کا جائزہ بھی لے گی۔

اس کے علاوہ کمیٹی اخراجات کو کم کرنے کے لیے پنشن اسکیم، پی ایس ڈی پی یا دوسری تجاویز دے گی جب کہ کمیٹی ضروری سمجھنے پر سرکاری یا نجی شعبے سے کسی بھی شخص کی مدد لے سکے گی، کمیٹی اپنی رپورٹ ایک ہفتئ کے اندر وزیراعظم کے سامنے پیش کرے گی۔