بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شرعی بورڈ پاکستان نے صدقہ فطر اور فدیہ کی مقدار 300 روپے مقرر کر دی،ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی

مخیر اور صاحب ثروت حضرات اپنی استطاعت کے مطابق صدقہ فطر اورفدیہ ادا کریں


اسلام آباد(ویب ڈیسک)شرعی بورڈ پاکستان کے چیئرمین شیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی نے کہا ہے کہ امسال صدقہ فطر اور ایک روزہ کا فدیہ ا ٓٹا سے فی کس 300 روپے ،جو سے 600 روپے ، کھجور سے 2400 روپے اور کشمش سے 4400 روپے ہے ۔ پورے ماہ رمضان کے روزے کا فدیہ گندم سے 9000 روپے ،جو سے 18000 کھجور سے 72000 اور کشمش سے 132000 روپے ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ مقدار کم ازکم ہے ۔صاحب ثروت اور مال دار حضرات اپنی استطاعت کے مطابق اس میں اضافہ کرکے ادا کریں ۔انہوں نے کہا روزہ کا فدیہ اس شخص کے لیے ہے جو دائمی مریض ہو یا شیخ فانی ہو کہ روزہ رکھنے پر قادر نہ ہو اور بظاہر تندرست ہونے کی کوئی امید نہیں ہو ۔مسافر اورعارضی مریض اپنے روزے کی قضاء کرے ۔فدیہ روزہ چھوڑنے کا بدل نہیں بن سکتا ۔