اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ نوازشریف کو جان بوجھ کرمائنس کرنے والی بات درست نہیں، میرے لیڈر آج بھی نوازشریف ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ نوازشریف نے جوفیصلہ کیا درست کیا،وزیرداخلہ اور وزیرخزانہ نوازشریف کی مرضی سے لگے ہیں، وزیراعظم سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات سے متعلق انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپورنے کوئی اختلافی بات نہیں کی انہوں کہاکہ تمام صوبے وفاق کے ساتھ مل کرچلیں،وفاق کو بھی چاہیے کہ وہ صوبوں کے ساتھ چلے،خواجہ آصف نے کہاکہ کے پی میں امن و امان کی صورت حال میں نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلایاجائے گا۔









