اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) منحرف اراکین کیخلاف ملکی سیاسی میں زمین تنگ ہونے لگی، منحرف رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ کے حلقے سے معروف سیاسی و سماجی شخصیت نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان۔تحریک انصاف کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابقجنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے نوجوان رہنما ملک ثاقب محمود مہے نے چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔اس موقع پر انہوں نے موجود ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا بھی اعلان کیا۔ملک ثاقب محمود کا تعلق قومی اسمبلی کے حلقہ 154 ملتان سے ہے۔
منحرف ایم این اے احمد حسین دیہڑ کے حلقے سے اہم سیاسی شخصیت پی ٹی آئی میں شامل








