بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی پی ٹی آئی پشاورہائیکورٹ کے فیصلے سے ناخوش،اہم ہدایت جاری کردی

اسلام آباد(ممتازنیوز) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے کہاہے کہ  بانی پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہاورئی کورٹ کے فیصلے سے ناخوش اور مایوس ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے شیرافضل مروت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیاجائے۔شیرافضل مروت کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہاہے کہ ہم نے دوغلطیاں کی جن کا خمیازہ بھگت رہے ہیں،تحقیقات کے بعدان دوغلطیوں کی ذمہ داری عائد کی جانی چاہئے،انہوںنے کہاکہ  شیرانی صاحب کی پارٹی سے بات ہونے کے بعد اچانک ان کا پتہ کٹ گیا ،بلے باز کیوں آیا،کیسے آیا؟اس کا پتہ لگانا چاہئے،ایم ڈبلیوایم سے معاہدہ ہواتو اس کے خلاف میسجز آنے لگے۔