بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سنی اتحاد کونسل نے زین قریشی کو پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل نے زین قریشی کو اپنا پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا ۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے ملاقات کی ،سپیکر قومی اسمبلی کو زین قریشی کی بطور پارلیمانی لیڈر نامزدگی کی درخواست دی گئی ۔ ملاقات میں صاحبزادہ حامد رضا کے ہمراہ زین قریشی خود بھی موجود تھے۔