لاڑکانہ: صدر مملکت آصف علی زرداری کی گڑھی خدا بخش آمد،شہید محترمہ بینظیر بھٹو، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بھٹو خاندان کے مزاروں پر حاضری دی ۔
صدر مملکت نے بھٹو خاندان کے مزار پر فاتحہ خوانی کی ، پھول چڑھائے ۔
صدر مملکت نے شہداء کے لیے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ۔
وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔
صدر مملکت کی گڑھی خدا بخش آمد،شہید محترمہ بینظیر ،اور بھٹو خاندان کے مزاروں پر حاضری








