بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، معاشی اصلاحات پرتبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی سفارت خانہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں آئی ایم ایف کےذریعےمعاشی اصلاحات پرتبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ نجی سیکٹر کے تحت معاشی نمو پر غور بھی کیا گیا۔

امریکی سفیر نے پاکستانی جمہوریت کے استحکام اور آزادی اظہار رائے کے لئے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے مختلف منصوبوں میں اشتراک پر بھی غورکیا گیا