بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی ولی عہد کا شہباز شریف کو ٹیلی فون، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

سعودی ولی عہد محمد بن سلطان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کرکے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلطان نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے خادم حرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام خادم حرمین الشریفین اور سعودی ولی عہد کا احترم کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے سعودی قیادت اور سعودی عوام کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ ماہ مقدس کی بدولت تمام دنیا کے مسلمانوں کیلئے امن و خوشحالی ہو، پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی، ثقافتی اور گہرے بردرانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کی، وزیراعظم نے سعودی عرب کی پاکستان کیلئے غیر متزلزل حمیات اور مدد پر شکریہ ادا کیا

اس کےعلاوہ شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی ولی عہد کے گرم جوشی سے استقبال کے منتظر ہیں۔

جس پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، انہوں نے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔