بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ! حمزہ شہباز کی پنجاب میں جعلی حکومت فارغ ہو گئی،فرخ حبیب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ آرٹیکل 63 اے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منحرف رکن کاووٹ شمارنہیں ہوگا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فرخ حبیب نے لکھا کہ تاریخی فیصلہ!منحرف رکن کاووٹ شمارنہیں ہوگا حمزہ شہباز کی پنجاب میں جعلی حکومت فارغ ہوگئی۔ایک اور ٹویٹ میں فرح حبیب نے لکھا کہ حق اور سچ کی فتح پر عوام میں خوشی کی لہر نظر آرہی ہے۔ انحراف جمہوریت کو کمزور کرتا ہے اور 63Aکی روح ہے کہ انحراف کو روکا جائے۔اگر یہ فیصلہ پہلے آجاتا تو اتحادی کبھی ساتھ نہ چھوڑتے لیکن اللہ کے ہر کام میں بہتری ہوتی ہے اچھا ہوا بلیک میلنگ سے چھٹکارا مل گیا۔