اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ آرٹیکل 63اے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد
میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے ، سپریم کورٹ کی رائے نہیں ہوتی فیصلہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک چیز تو واضح ہوگئی کہ منحرف ارکان کا ووٹ شمارنہیں ہوگا، عدالت نے پی ٹی آئی کامؤقف تسلیم کرلیا ہے،اصل جیت ان کروڑوں لوگوں کی ہے جنہوں نے عمران خان کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہاکہ عدالتی فیصلے کے بعد وفاق اور پنجاب کی حکومتیں عملی طور پر ختم ہو چکی ہیں،آج ہی شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو عہدوں سے الگ ہو جانا چاہیے۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی، وفاق اور پنجاب کی حکومتیں عملی طور پر ختم ہو چکی ہیں،فوادچودھری








