لاہور(ممتازنیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرمعاشی مسائل سے نبردآزما ہونے کے لیےشرمپس کی پیداوار بڑھانے اوراسے منافع بخش بنانے کے لیے اقدامات کے حوالے سےسینئر منسٹر مریم اورنگ زیب کی زیر صدارت بذریعہ زوم جائزہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے میں ایکوا کلچر شرمپ فارمنگ کے لیے پرعزم ہیں،مریم نواز پنجاب کو شرمپس فارمنگ کے لیے رول ماڈل بنانا چاہتی ہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ایکواکلچر اوشن فارمنگ کے لیے پرائیویٹ سیکٹرکو متحرک کرنے،اجلاس میں سمال میڈیم انٹرپنیور،فارن ان پٹ،فارن کنسلٹنٹس،ریسرچ اور نوجوان نسل کی کاروباری سطح پر شمولیت کو یقینی بنانے پر غورکیاگیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ مریم نواز شریف کے مطابق چھوٹے فارمر کوسہولیات کی فراہمی اور درپیش مساٸل کا خاتمہ ہمارا مشن ہے،وزراعلی مریم نواز شریف فش فارمنگ کو نوجوانوں کے لیے روزگار کے طورپر پرکشش بناکر ٹرینڈ سیٹ کرنے کی خواہاں ہیں،فش فارمنگ میں فروزن سسٹم میں جدت ،، ٹریننگزاور گلوبل بیسٹ پریکٹسز کومتعارف کروایا جاۓ گا۔شرمپ ایکواکلچر ڈویلپمنگ کے ذریعے چھوٹے اور متوسط کاروبار میں اضافہ کرنامقصودہے،کاروباری افراد کے لیے معاشی،ٹیکنالوجی ٹرانسفراور تکنیکی معاونت کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔نٸی انڈسٹری کے قیام کے لیے سپلاٸی چین ڈویلپمنٹ،فیڈ مینوفیکچرنگ اور پراٸیویٹ سیکٹر انویسٹمنٹ کےلیے فنی معاونت دی جاٸیگی۔شرپپ ایکسپورٹ کرکے GDPمیں اضافہ کیاجاۓ گا،لوکل کمیونٹی کو غذاٸی ضروریات کے تحت سستی اور معیاری پروٹین میسر آسکے گی۔مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شرمپ ایکواکلچر کی پروڈیکشن اور پروسیسنگ میں خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر ٹرینڈ کیا جاۓ گا۔وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ شرمپ فارمنگ میں ترقی کےلیے بین الاقوامی سطح پر ایکسپرٹس کی راٸج شدہ بہترین مینجمنٹ پریکٹسز کولوکل لیول پر بھی اپنایا جاۓ ۔ وزیراعلی پنجاب کے مطابق فارمنگ بزنس میں ترقی کے لیے موجودہ قوانین میں بہتری ،نرمی اور آسانیاں پیدا کی جاٸیں گی۔ہینڈ ہولڈنگ کے ساتھ فش فارمرز کی کیپسٹی بلڈنگ کی جاۓ گی۔ریسرچ میں یونیوسٹی اسٹوڈنٹس،ماہرین اور پراٸیویٹ سیکٹر حکومت پنجاب کے ساتھ ملکرکام کریں گے۔
مریم نواز پنجاب کو شرمپس فارمنگ کے لیے رول ماڈل بنانا چاہتی ہیں،مریم اورنگزیب








