بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسپیکر قومی اسمبلی سے امریکی سفیرکی ملاقات،دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ممتازنیوز )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔امریکی سفیر نے سردار ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباددیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے امریکہ اور پاکستان کے مابین پارلیمانی روابطوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے،پارلیمانی رابطے دونوں ممالک کے مابین عوامی اور پارلیمانی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہاکہ امریکہ، پاکستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،

امریکی سفیرنے پاکستان میں جمہوری عمل کی مضبوطی کے لیے اپنی حکومت کی جانب سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ علاقائی اور بین الاقوامی امن اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں۔