بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے حکومت پرعزم ہے، عطاءاللہ تارڑ

اسلام آباد(ممتازنیوز )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے پر مذمت اور شہید ہونے والے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت، شہداءکے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ سیکورٹی فورسز پر حملہ ایک بزدلا نہ اور قابل مذمت فعل ہے، پاک فوج کے بہادر جوان ملک کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،حکومت شہداءکے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے حکومت پرعزم ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت عوام کے ساتھ مل کر آخری حد تک جائے گی۔