بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیصل آباد: سابق ایم این اے میاں فاروق کے بیٹے کی والد پر فائرنگ، محفوظ رہے

فیصل آباد میں سابق ایم این اے میاں فاروق پر بیٹے نے فائرنگ کر دی ہے، تاہم وہ محفوظ رہے۔

سابق ایم این اے کے بیٹے کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس پر میاں فاروق اور ان کے دوسرے بیٹے قاسم فاروق بال بال بچ گئے۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملزم فہد نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر دی۔

2 ماہ قبل میاں نواز شریف نے بیٹے اور والد میں صلح کروائی تھی۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تھانہ روشن والا میں میاں فاروق کی مدعیت میں درج کر دیا ہے۔

واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ٹکٹ لینے والے ایک امیدوار کو گارڈز کے ذریعے باہر نکلوا دیا تھا، جبکہ ایک باپ بیٹے کی صلح کرادی تھی۔

جبکہ میاں محمد فاروق کے ایک بیٹے میاں قاسم فاروق نے این اے 99 فیصل آباد پانچ سے ٹکٹ کے لیے لیگی قیادت کو درخواست دے رکھی تھی۔

جبکہ دوسرے بیٹے میاں معظم فاروق نے بھی اسی حلقے سے پارٹی سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ مانگا، اور دونوں ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں شریک تھے۔