بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی۔

اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا سے جنرل نشستوں کیلئے مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا محمد آفریدی اور عرفان سلیم، خرم ذیشان اور اظہر مشوانی امیدوار ہوں گے، اعظم سواتی اور ارشاد حسین ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار ہوں گے۔

خواتین کی نشستوں پر عائشہ بانو اور روبینہ ناز امیدوارہوں گی، پنجاب سے حامد خان اور زلفی بخاری جنرل نشست پر امیدوار ہوں گے۔
اسی طرح پنجاب میں ٹیکنو کریٹ کی نشست پر یاسمین راشد امیدوار ہوں گی، پنجاب سے خواتین کی نشست پر صنم جاوید امیدوار ہوں گی۔