بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی، نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر چودھری نذر، عرفان بھولا و دیگر پیش ہوئے۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے وکلا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔
پراسیکیوشن کی جانب سے 2 گواہان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ وکلا صفائی نے ایک گواہ پر جرح مکمل کرلی جبکہ دوسرے گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا۔گواہان میں چیف فنانشل آفیسر القادر یونیورسٹی شامل تھے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی۔