بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی نے سینیٹ نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ کی نشستوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا۔
تحریک انصاف کے مطابق سینیٹ میں پنجاب سے خواتین کی نشست پر صنم جاوید حصہ لے رہی ہیں۔
پنجاب سے جنرل نشست پر حامد خان، زلفی بخاری اور یاسمین راشد حصہ لیں گی۔
خیبرپختونخوا سے عائشہ بانو اور روبینہ ناز خواتین کی نشست پر امیدوار ہیں، خیبر پختونخوا سے ٹیکنوکریٹ نشست پر اعظم سواتی اور ارشد حسین امیدوار ہیں۔
خیبرپختونخوا سے جنرل نشست پر مراد سعید، فیصل جاوید خان، مرزا محمد آفریدی، عرفان سلیم اور خرم ذیشان امیدوار ہیں۔