بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے فوجی افسران اور جوانوں کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی

راولپنڈی(نیوزڈیسک)شمالی وزیرستان میں 16 مارچ 2024 کو دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے شہید ہونے والے لیفٹینٹ کرنل سید کاشف علی (سکنہ کراچی) ، کیپٹن محمد احمد بدر (سکنہ تلہ گنگ)، حوالدار صابر (سکنہ خیبر)، نائیک خورشید (سکنہ لکی مروت)، سپاہی ناصر (سکنہ پشاور)، سپاہی راجہ (سکنہ کوہاٹ)، اور سپاہی سجاد (سکنہ ایبٹ آباد) کی نماز جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کر دی گئی۔
شہداء کو انکو کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائےگا ۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل انجم ریاض سمیت بڑی تعداد میں عسکری اور سول حکام جنازے میں شریک ہوئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج وطن عزیز کے دفاع کیلئے خون کے آخری قطرے تک اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی رہے گی۔