بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صحافی اسد طور کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

راولپنڈی(نیوزڈیسک)صحافی اسد علی طور کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل نے آج ہی صحافی اسد علی طور کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد ہمایوں دلاور نے اداروں کیخلاف مہم چلانے کے کیس میں صحافی اسد طور کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی تھی۔
اسد طور کے وکلا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھا عدالت کے روبرو پیش ہوئے تھے جبکہ ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹر سید اشفاق حسین شاہ بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے تھے۔
وکیل ہادی علی چٹھا نے سپریم کورٹ کی آبزرویشن عدالت میں جمع کروائی تھی، جس پر عدالت نے تفتیشی افسر اور اسپیشل پراسیکیوٹر ایف ائی اے سے استفسار کیا کہ کیا یہ آبزرویشن درست ہے؟
جس پر ایف ائی اے سپیشل پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ جی یہ آبزرویشن درست ہے، عدالت نے اسد طور کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی تھی، اسپیشل جج ہمایوں دلاورنے پانچ ہزارروپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرتے ہوئے اسد طور کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے کہا تھا انہیں اسد طور کی ضمانت منظور کرنے پرکوئی اعتراض نہیں۔
اسپیشل جج سینٹرل نے صحافی اسد طورکی رہائی کے روبکارجاری کردیے تھے اور ان کی رہائی کے روبکارجیل سپرنٹنڈنٹ کوبھیج دیے گئے تھے۔