بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنوبی وزیرستان : کمرے کی چھت گرگئی، بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

 

جنوبی وزیرستان میں کمرے کی چھت گرگئی جس کے باعث بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تحصیل برمل کے علاقے راغزائی میں کمرے کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا۔
چھت گرنے کے باعث کمرے میں موجود 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ جاں بحق افراد میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے سے زخمی 3 افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔