بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ ہوں گے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی رائے

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے حوالے سےسپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی ہوں گے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احمد اویس نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ایک چیز سامنے آئی ہے کہ منحرف ارکان کا ووٹ گنا ہی نہیں جائے گا، اس کا مطلب ہے کہ حمزہ شہباز تو کبھی منتخب ہوئے ہی نہیں، اس فیصلے سے سارے فارغ ہوگئے ہیں۔کیا وزیر اعلیٰ کے عہدے پر دوبارہ ووٹنگ ہوگی؟ اس سوال کے جواب میں احمد اویس نے کہا کہ اصولاً تو ووٹنگ ہونی ہی نہیں چاہیے، جب ووٹ گنے ہی نہیں جائیں گے تو پرویز الہٰی جیت جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ جو اس کا مرتکب ہو اس کیلئے سخت سزا ہو تاکہ انہیں خوف ہو اور اسی خوف کی وجہ سے یہ حرکت نہ کریں۔