بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جعلی چئیرمین نیب بھائی سمیت گرفتار

لاہور: نیب لاہور انٹیلی جنس ونگ نے جعلی چئیرمین نیب سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

نیب ترجمان کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان بھائی ہیں۔ ملزم اویس ظہور اورعامر ظہور شہریوں کو ڈرا دھمکا کر کیش وصول کرتے تھے۔ ملزمان کیخلاف شکایات موصول ہونے پر انٹیلی جنس ونگ کیجانب سے کارروائی کی گئی۔

نیب لاہور کیجانب سے ملزمان کو گرفتاری کے بعد مزید تحقیقات کیلئے تھانہ چونگ پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔ نیب لاہور کا کہنا ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں نیب انٹیلی جنس ونگ یا ترجمان سے رابطہ کیا جائے۔۔۔