بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انتخابات میں شفافیت 75سال سے سوالیہ نشان ہے: فیصل واوڈا

کراچی(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ انتخابات میں شفافیت تو 75سال سے سوالیہ نشان ہے ، ہار اور جیت کا الیکشن کے دن پتہ چلتا ہے، ہار اور جیت عزت کے ساتھ قبول کرنی چاہیے ۔

سینیٹ انتخابات کیلئے آزاد امیدوارفیصل واوڈاکےکاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی، کاغذات منظور یا مسترد کیے جانے کا اعلان کل ہو گا ۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ ابھی تک کسی کو جوائن نہیں کررہا،آزاد سیزن چل رہا ہے، آزاد ہوں اور آزاد ہی آؤں گا، میں ایک ہی پارٹی میں آیا تھا،جس میں 15سال کام کیا، پارٹی کی کچھ غلطیاں تھیں، جب پارٹی اور بانی پی ٹی آئی آسمان سے باتیں کررہےتھے تو مجھے نکال دیا گیا، اب تو میں ان کے بارے میں ہنس کر ہی بات کرسکتا ہوں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے ضرور کہا آصف زرداری کے بیٹے جیسا ہوں، آصف زرداری نے مجھے بیٹے کی طرح مخاطب کیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی گورنمنٹ کا حصہ بننے کیلئے بھی سیزن ہوتا ہے لین دین ہوتی ہے، 27مارچ اور 2اپریل اہم دن ہیں، جن کے ساتھ میں رہا ان کے بارے سوال کریں تو جواب دوں گا، آپ تمام پارٹیوں کے ساتھ مخالفت کرسکتے ہیں، اگر آپ آئی ایم ایف پر سیاست کررہے ہیں تو ملک اور لوگوں کی تقدیر سے کھیل رہے ہیں، آئی ایم ایف مخالف بیان کی ایسے ہی مذمت کرنی چاہیے جیسے 9مئی واقعات کی ہوئی۔