بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے تمام غیرملکی خفیہ بینک اکائونٹس کی تحقیقات کے لیے وزیرداخلہ کوخط لکھ دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے تمام غیرملکی خفیہ بینک اکائونٹس کی تحقیقات کے لیے وزیرداخلہ سید محسن نقوی کوخط لکھ دیا،خط کی کاپی وزیراعظم شہباز شریف کو بھی بھیج دی گئی،اکبر ایس بابر نے خط میں مطالبہ کیاکہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلہ کو 20 ماہ ہو چکے ہیں لیکن عمل درآمد نہیں ہوا،نشاندہی کے باوجود پی ٹی آئی کے غیر ملکی بینک اکاؤنٹس سے متعلق تاحال کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوئی،غیر قانونی غیر ملکی خفیہ بینک اکاؤنٹس کا ملک دشمن کارروائیوں میں استعمال ہونا خارج از امکان نہیں۔
خط کے متن میں کہاگیاکہ پی ٹی آئی کی غیر قانونی غیر ملکی فنڈنگ ثابت ہونے کے باوجود اس قومی سلامتی کے معاملہ پر مفصل اور بھرپور قانونی کارروائی سامنے نہیں آئی جو پریشان کن امر ہے، 2 اگست 2022 کو فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تمام پہلوؤں پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے، کسی بھی سیاسی جماعت کا بیرونی ممالک میں بینک اکاؤنٹس کھولنا اور خفیہ رکھنا جرم ہے،ان تمام پاکستانی شہریوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے جو ان خفیہ غیر ملکی اور غیر قانونی اکاؤنٹس کو استعمال کرتے ہوئے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔