بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 8 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سمیت 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر صحرا عرف جانان بھی شامل ہے، یہ دہشت گرد میرعلی حملے میں ملوث تھے اور ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی مطلوب تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔