بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی پی 32 ضمنی انتخاب؛ پرویز الٰہی کی اہلیہ نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی

پی پی 32 گجرات میں ضمنی انتخاب کے لیے پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرا الٰہی نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں موقف دیا ہے کہ آر او پی پی 32 آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا جا رہا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن آر او اور ڈی پی او گجرات کو رکاوٹیں ختم کرنے کا حکم دے۔

درخواست کے مطابق آر او کے دفتر گئے تو نامعلوم افراد نے کاغذات جمع نہ کرانے کے حوالے سے دھمکیاں دیں، آر او کے دفتر محاصرہ کر کے راستے بند کر دیے گئے ہیں، چوہدری پرویز الٰہی پی پی 32 سے بطور امیدوار الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرا الٰہی اور انکی ہمشیرہ ثمیرہ الٰہی کاغذات نامزدگی جمع کروانے الیکشن کمیشن دفتر پہنچی تھیں لیکن آر او کی عدم موجودگی کے باعث کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروا سکے تھے۔