بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات

اسلام آباد(ویب ڈیسک):وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک چین ہمہ موسمی سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کی قیادت کے غیر متزلزل عزم کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کی قیادت کی تصور کے مطابق دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فیز ٹو کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششوں کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے چین کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی خصوصی اہمیت اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی، صنعتی اور زرعی تعاون کے لیے اس کی بھرپور حمایت پر زور دیا۔ انہوں نے وزیر خارجہ سے سی پیک کے فیز ٹوکی اعلیٰ معیار کی ترقی پر بھی اتفاق کیا۔