بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد(ممتازنیوز) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کے ناسور سے نبرد آزما ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جری سپوتوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قوم کے مستقبل کو محفوظ بناتے ہوئے جانیں نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم متحد ہے اور اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔